• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو دیے گئے 83 سعودی تحائف کے امریکی میڈیا میں چر چے

83 Saudi Gifts To President Trump Us Media Highlited It

امریکی میڈیا میں ٹرمپ کو دیے گئے 83 سعودی تحائف کے بہت زیادہ چرچے ہیں ،ٹرمپ کو مئی میں دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف میں، متعدد تلواریں، خنجر، چمڑے سے بنی اشیا، پستول خانے، سونے کی ذری کے کام والے ملبوسات، درجن بھر اسکارف، پرفیوم، ریشم، اور فن پارے شامل تھے۔

Saudi-Gift-Trump-222

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویز میں صدر ٹرمپ کو ملنے والے سعودی تحائف کی تعداد 83 بتائی گئی ہے۔ یہ تحائف انھیں مئی میں ہونے والے سعودی دورے کے دوران ملے۔

ٹرمپ کو ملنے والے تحائف میں، متعدد تلواریں، خنجر، چمڑے سے بنی اشیا، پستول خانے، سونے کی ذری کے کام والے ملبوسات، درجن بھرا سکارف، پرفیوم، ریشم، اور فن پارے شامل تھے۔

Saudi-Gift-Trump-333

امریکی قوانین کے مطابق سرکاری ملازم کوئی بھی تحفہ جس کی مالیت تین سو نوے ڈالر سے زیادہ ہے نہیں رکھ سکتے۔یہ قانون 1966 میں بنا جب امریکی سیاست دانوں کو قیمتی گاڑیاں اور گھوڑے جیسے تحائف ملنا شروع ہوئے۔

اس رقم سے زیادہ مالیت کے تحفے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اپنے پاس یا پھر عجائب گھروں میں نمائش کے لیے رکھتا ہے۔البتہ، سیاست دانوں کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ان تحائف کو بازاری داموں پر خرید کر ضروررکھ سکتے ہیں۔

Saudi-Gift-Trump-444

اس سے پہلے بھی امریکی سربراہانِ مملکت اور سیاست دانوں کو اس طرح کے تحائف دیے جا چکے ہیں۔ ہلیری کلنٹن کو میانمار کی لیڈر نے جو ہار تحفے میں دیا تھا اس کی قیمت نو سو ستر ڈالر تھی۔ ہلیری کلنٹن نے اسے مارکیٹ کی قیمت پر دوبارہ خریدا۔

تازہ ترین