• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شخص نے ساڑھے 63 کلو شہد کی مکھیاں اپنے جسم پر بیٹھالیں


گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانا ایک مشکل کام ہے اور اکثر لوگ اپنے اہداف پورے کرنے میں کامیاب بھی نہیں ہوپاتے۔

تاہم چین میں ایک ایسا بھی شخص موجود ہے جس نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

روان لیامنگ نامی اس شخص نے ساڑھے 63 کلو سے زائد شہد کی مکھیوں کو اپنے جسم پر بٹھالیا۔

ایک شہد کی مکھی کے کاٹنے کا درد دنوں تک محسوس کیا جاسکتا ہے لیکن چینی شخص نے ڈیڑھ من مکھیوں کو اپنے جسم پر چپکا لیا۔

اپنے جسم پر سب سے زیادہ شہد کی مکھیاں بٹھانے پر ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

تازہ ترین