• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرابی سے تنگ روسی وی لاگر نے اپنی قیمتی گاڑی کو آگ لگادی

قیمتی گاڑی کی روزانہ کی خرابیوں سے تنگ روسی مالک نے اُسے آگ لگادی۔

گاڑی کے مالک روسی وی لاگر کا کہنا تھا کہ ہر وقت خراب رہتی ہے، بار بار ٹھیک کروانا پڑتا ہے، اس سے تو بہتر ہے کہ اسے آگ لگا دو اور جان چھڑا لو۔

بلآخر اُس نے ایسا ہی کیا اور کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی۔


بتایا جاتا ہے کہ روس کے وی لاگر نے جب یہ گاڑی خریدی تھی تو تھوڑے ہی عرصے بعد اس میں کوئی نہ کوئی خرابی سامنے آنے لگی تھی۔

اس پر ڈیلر نے بھی اس سلسلے میں کوئی تعاون نہ کیا تو مشتعل اور گاڑی کی کارکردگی سے مایوس روسی نوجوان نے تیل چھڑک کر گاڑی کو آگ لگا دی۔

تازہ ترین