• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیار بے کی مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں چاہو دار قبیلے کے سردار کے بیٹے علیار بے کا کردار نبھانے والے اداکار جیم اوچان نے اپنے مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد دی ہے۔

ماہ ربیع الاوّل میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان اپنے آقا محمد ﷺ کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اسی حوالے سے حکومت نے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

ترک اداکار جیم اوچان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے، انہوں نے مبارک باد کا میسیج ترک زبان میں پوسٹ کیا ہے۔

جیم اوچان حال ہی میں پاکستانی اداکار عمران عباس سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ، اس ملاقات پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

علیار بے نے اپنے انسٹا گرام پر اداکار عمران عباس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں دونوں اسٹار اداکار اسنوکر کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

تازہ ترین