• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: مظفر گڑھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے۔ صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 13 ہو گئی۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کی چھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ بچی کی دونوں ٹانگیں اور گردن کے پٹھے متاثر ہوئے ہیں۔


ترجمان کے مطابق بچی میں پائے جانے والے پولیو وائرس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

 نیا کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 13 جبکہ ملک بھر میں 80 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین