• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وی لاگر نے2کروڑ 74 لاکھ روپے مالیت کی لگژری گاڑی نذر آتش کردی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امیر روسی وی لاگر نے گزشتہ برس اپنی مرسڈیز-اے ایم جی جی 63 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے 300 میٹرز کی بلندی سے زمین پر گرایا تھا اور اس گاڑی سے ہونے والی مایوسی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔اور اب روس ہی کے ایک اور معروف وی لاگر نے میں اپنی مہنگی ترین مرسڈیز-اے ایم جی جی 63کو نذر آتش کردیا کیونکہ وہ ہر وقت خراب رہتی تھی اور وہ اس کی سروس کروا کر تنگ آچکے تھے۔روس کے نوجوان وی لاگر میخائل لیٹوین نے اپنی یہ لگژری گاڑی تقریباً ایک لاکھ 70ہزار ڈالر (2 کروڑ 74 لاکھ روپے) میں خریدی تھی۔تاہم اتنی زیادہ رقم کی ادائیگی کے باوجود وہ اس گاڑی کی پائیداری اور پرفارمنس سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مرسڈیز-اے ایم جی جی63بہت ہی کم پائیدار رہی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں صرف 15 ہزار کلومیٹر (9300میل) کی ڈرائیو کے دوران بھی ان کی گاڑی کو مرمت کی ضرورت پڑی اور وقتاً فوقتاً ورکشاپس پر گئی۔مرمت کی مسلسل ضرورت اور مینوفیکچرر کی جانب سے نقص کی ذمہ داری قبول نہ کرنے سے تنگ آکر روسی وی لاگر نے فیصلہ کیا کہ چیزوں کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گاڑی کو ہی آگ لگادی جائے۔

تازہ ترین