کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبرڈھائی میں 85سالہ طارق نےخود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی پولیس اس بارے مزید تفتیش کررہی ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، دشمن بھی مجھ پر مال بنانے کا الزام نہیں لگا سکتا۔
اویس لغاری نے کہا کہ مسلسل مانیٹرنگ، اسمارٹ میٹرز کیلئے شفاف اور مسابقتی معیار کی بدولت قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، نئے میٹرز کی مد میں بجلی صارفین کو بھی اربوں روپے کی بچت ہو گی۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ سڈنی واقعے کا مسلح ملزم نوید اکرم کسی انسدادِ دہشت گردی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 50 بیسز پوائنٹس کم کیا گیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 اضافے سے 4 ہزار 325 ڈالر فی اونس ہے۔
ہالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے انکشاف کیا کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں ہمایوں کے کردار کے لیے انہیں منتخب کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری سے مسابقت پر مبنی مارکیٹ ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔
شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں 2 بیمرز کرائیں جس کے بعد امپائر نے ان کو میچ میں گیند کرانے سے روک دیا۔
پیر ودھائی میں جرگے کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ نے این اے251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا معیشت، سفارتکاری اور دفاع کیخلاف مسلسل بیانہ جاری ہے
نوید کے باپ ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ماں اٹلی کی ہے: 24 سالہ حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص کا بیان
گواہان کے بیانات ریکارڈ کراتے وقت علیمہ خان کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہماری ملاقات نہیں کرواتے اور پانی پھینک دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔