• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، حکومت، اپوزیشن کے ایک دوسرے پر غداری کے الزامات، ڈپٹی اسپیکر نے پیپلز پارٹی کے رکن کو نکال دیا

ڈپٹی اسپیکر نے پیپلز پارٹی کے رکن کو نکال دیا


اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں ایک بار پھرحکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے ‘ایک دوسرے پر غداری کے الزامات عائد کئے ‘ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی کے نتیجے میں ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کو کو ایوان سے باہر نکال دیاجس کے بعد ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے۔

بی این پی (مینگل )کے سربراہ سرداراخترمینگل کا کہناتھاکہ آرٹیکل6کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اگر ہم نے ڈاکو اور چور گننے شروع کر دئیے تو پھر شایدپارلیمان کی کوئی عزت نہیں رہے گی۔

وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا تھاکہ اپوزیشن بھارت اور اسرائیل کی سازشوں میں میر جعفر کا کردار ادا نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے‘کشمیر کے ساتھ جو کچھ ہوا تاریخ ان حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی، ڈیڑھ سال سے کشمیر لاک ڈائون میں ہے۔

کشمیری قربانیاں دے رہے ہیںمگر انہوں نے اسے بیچ دیا،ہمارا کشمیر کے ساتھ صرف اتنا رشتہ باقی رہ گیا ہے کہ سرینا کے باہر ایک گھڑی اور ڈی چوک میں چار تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں،گزشتہ روز لائٹیں بند کر کے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی،یہ کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی ہورہی ہے، بھارت اور مودی کو خوش کرنے کی پالیسی کا نتیجہ سقوط کشمیر نکلا ۔

وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کے لوٹے ہوئے پیسے کا جواب ملنا چاہیے‘ حکومت یہ پیسہ معاف نہیں کر سکتی‘ ناموس رسالت ‘ سانحہ پشاور اور کوئٹہ دھماکوں پر اپوزیشن کی سنجیدگی قوم کے سامنے ہے۔اپوزیشن نے سانحہ پشاور پر سیاست شروع کی ہے۔

تازہ ترین