اسلام آباد(اے پی پی)قومی اسمبلی نے پشاور مدرسے اور کوئٹہ دھماکوں کی مذمت کے لئے متفقہ قرارداد منظور کرلی جبکہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں آئین کے آرٹیکل 251 کی خلاف ورزی کے حوالے سے مذمتی قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی ۔ایوان زیریں نے نگورنوکاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی۔