• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،صدر ضلع پشین سعد اللہ ترین،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر قلعہ عبداللہ وارث اچکزئی،جنرل سیکرٹری جبار ا ٓغا،صدر تحصیل نانا صاحب شاہ مسعود کاکڑ، صدر تحصیل کاریزات، عطاء اللہ کاکڑ،صدر تحصیل بوستان، ملک اختر ، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال اور شہباز سلیم مینگل نے بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے صدر فوری طور پر عالم اسلام سے معافی مانگے کیونکہ ان کے گستاخانہ عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد پاکستان اور دنیا بھر مسلم ممالک تماشائی بننے کی بجائے گستاخ ملک فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا۔ مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عالم کفر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ بیان میں انہوں نے پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کی مذمت کی۔
تازہ ترین