آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ربیع الثانی 1442ھ 5؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹرمپ کی فلاڈیلفیا میں کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت کے بعد کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت کی ہے اور ریاست کے گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کی خدمات حاصل کریں۔

صدرٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستوں میں لوگوں کےماسک لگانے کو بھی طنز کانشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔


انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید