• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سیاہ فام کا قتل، مظاہرے روکنے کیلئے رات کا کرفیو


امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

فلاڈیلفیا میں دوروزسے پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔ سیاہ فام Walter Wallace کو پیر کے روز 2 پولیس اہل کاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت کے بعد کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت کی ہے اور ریاست کے گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کی خدمات حاصل کریں۔

دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لیں اور صدر ٹرمپ کو مزید 4 برس تک وائٹ ہاؤس میں آنے سے روکنے کے لیے ووٹ ڈالیں۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن نے الیکشن سے 6 روز پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

امریکی ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ولمنگٹن میں ووٹ ڈالا جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنا ووٹ ہفتے کو فلوریڈا میں کاسٹ کیا تھا۔

تازہ ترین