• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبی، لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

لاہور پولیس نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا، شہر میں 6ایس پیز، 35ڈی ایس پیز اور 83ایس ایچ اوز سمیت 2 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق شہر میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 227جلوس نکالے جائیں گے، ان جلوسوں میں کیٹگری اے کے 55 اور کیٹیگری بی کے 172 جلوس شامل ہیں، تمام جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کرتےہوئےفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔


اس کے علاوہ 7 محافل میلاد کیٹیگری اے اور 190 کیٹیگری بی ، جبکہ 8 اجتماعات کیٹیگری اے اور 6کیٹیگری بی میں شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر شہریوں اور جوانوں کو ماسک پہننےاور فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین