• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کی معافی سے کم پر کوئی بات نہیں ہوگی، شبلی فراز


وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ معافی سے کم پر بات نہیں ہوگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ ایاز صادق نے ابھی نندن سے متعلق جو بیان دیا ہے، قوم حساب لے گی، ایاز صادق ابھی نندن سے متعلق بیان پر قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ذاتی مفادات کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں اور انہوں نےثابت بھی کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ملک کے اداروں کو دوبارہ کھڑا کر رہےہیں، مہنگائی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کونسی حکومت نہیں چاہے گی کہ اس کو حل کیا جائے، نوازشریف اربوں کے اپارٹمنٹ میں بیٹھ کر پاکستان کے بچوں کو جھونک رہےہیں، جبکہ نواز شریف کی واپسی سے ایسا نہیں ہو گا کہ چینی 55 روپے ہو جائے گی، وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں یہ جو کرلیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،یہ معیشت بہتری کو سبو تاژ  کرنا چاہتےہیں، ایاز صادق یا پی ڈی ایم معافی مانگ لےتوٹھیک ورنہ قانون کو اپناراستہ لینا چاہیے، انہوں نے اپنے آپ کو بےنقاب کردیاہے، یہ ذاتی مفاد کیلئےکسی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔


وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تو کلبھوشن کا نام ہی نہیں لیتے تھے، تجربہ ہوگیا ہے کہ ان کا قول کیا تھا، فعل کیا ہے، انہوں نے اپنی ذات کو فائدہ دینے کے لیے اختیارات کا استعمال کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہم بھرپور کوششیں کررہے ہیں، کچھ غلطیاں ہوئی ہونگی، ہم صحیح راستے پر ہیں، کامیاب ہوں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشکل حالات کے باوجود ملک کی معیشت چل رہی ہے، لوگوں کو مشکلات ہیں، لیکن یہ مشکلات عارضی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں، ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے اور ہمارا دشمن بھی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان نے ہمیشہ ذمےدار ریاست کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ذاتی مفادات کے لیے ملک کے نظام کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ پہلے بھی اکٹھے تھے اور عمران خان اکیلے تھے۔

تازہ ترین