آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان میں دشمن ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں، شبلی فراز


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان میں دشمن ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں پی ڈی ایم کا جلسہ جس میں آزاد بلوچستان کا نعرہ لگانا اور پی ڈی ایم کے کسی بھی رہنما کی جانب سے اسکی مذمت نہ کرنا یہ دشمن کے بیانیہ کی توثیق کرنے والی بات ہے۔ پی ٹی آئی رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا ادراک ہے لیکن معیشت کو درست سمت دینے میں وقت لگتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز پروگرام ’’جیو مارننگ‘‘ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کا آغازکرتے ہوئے میزبان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 800 کی تعداد ایسی نہیں جس کو نظر انداز کردیا جائے ،عوام کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے ماسک کا مسلسل استعمال ، ہاتھ سینٹی ٹائز کرنے کا عمل اور سماجی فاصلے یہ ابھی بھی وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہوگئی ہے ، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران کورونا کے مزید 773 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،مجموعی جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 745 ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید