• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز، گنیز ریکارڈ میں شامل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک جہاز نے دنیا میں لکڑی کے سب سے بڑے جہاز ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’عبید‘ نامی لکڑی کا یہ جہاز جمعہ بن ماجد الفلاسی نامی امارتی شہری سے منسوب ہے جو اماراتی ملاحوں کے رہنما اور کشتی سازی کے حوالے سے معروف تھے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکڑی کا سب سے بڑا جہاز مانا گیا ہے۔ جو 91.47 میٹر لمبا اور 20.41 میٹر چوڑا ہے۔ اس جہاز کی تیاری کئی برسوں سے جاری تھی۔


جہاز تیار کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اسے شامل کرانے کے ساتھ اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

تازہ ترین