• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت درج کروانے کے لیے واٹس ایپ نمبر کا اجرا کردیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نمبر پر  کورونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کی شکایات کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق شہری ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایات واٹس ایپ نمبر 3336262-0335 پر بھیج سکیں گے۔


این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلہ نہ رکھنے تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکتے ہیں، جبکہ شہری اپنی شکایت کے ساتھ علاقے، شہر، تحصیل اور ضلع کا نام لازمی لکھیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نوعیت، وقت اور تاریخ بھی لکھنا ہو گی۔

تازہ ترین