آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عثمان مختار کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئے۔اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ’ میں شکر گزار ہوں کہ آپ جیسے خوبصورت لوگوں کے معاملے میں بھی میں پازیٹو ہوں، یہ وہ لوگ ہیں جو میری صحتیابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔‘انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے کیونکہ ابھی وہ صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز ہی عثمان مختار کا ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ ختم ہوا ہے۔ ماورہ حسین، سارہ خان اور امیر گیلانی کی مرکزی کاسٹ والے اس ڈرامے نے خوب شہرت حاصل کی ہے۔

دل لگی سے مزید