آپ آف لائن ہیں
پیر7؍ ربیع الثانی1442ھ 23؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فواد خان کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اداکار کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی۔ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی 5 سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ فواد خان نے سال2019کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر فلمسٹار فواد خان کی بیرون ملک آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی رابطہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے فواد خان کا سال2017کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کی ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی کر رکھی ہیں۔

دل لگی سے مزید