• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں، طاہر اشرفی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفت میں افواج پاکستان،سلامتی کے اداروں اور قومی غیرت و حمیت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ سیاسی و مذہبی قائدین ملکی دفاع،سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہوں۔ایاز صادق محترم ہیں لیکن ان کا بیان افسوسناک ہے یہ باتیں انہوں نے علماءو مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عصمت اللہ معاویہ ،مولانا حق نواز خالد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا اظہار الحق خالد، حمزہ طاہر الحسن ، مولانا محمد وقاص بیگ ، مولانا یاسر علوی ، مولانا شعیب بخاری ، مولانا حفیظ اللہ فاروقی ، قاری جاوید، قاری کلیم اللہ نجم ، قاری زکریا خالداور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین