• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت گلگت بلتستان کا مستقبل خطرے میں ڈالنا بند کرے،احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر وفاقی وزراء کو واپس بلا کر انتہائی حساس اور اسٹریٹجک گلگت بلتستان کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنا بند کردے اور آئندہ انتخابات میں دخل اندازی کیلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات واپس لے۔انہوں نے گلگت بلتستان کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر سے وفاقی حکومت کی جانب سے انتخابات سے قبل ہونے والی مبینہ دھاندلیوں اور مداخلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حساسیت کو سمجھا جائے ،سرکاری تنصیبات پرحملہ بد ترین دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے لیکن عمران خان نیازی کو چارجز فریم کئے بغیر نہ صرف باعز ت کر دیا گیا بلکہ انہیں انصاف کی ہوم ڈیلیوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین