راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں‘ آتش بازوں‘ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور قمار بازوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے مجموعی طور پر 16سماج دشمن عناصر کو قانون کے آہنی شکنجے میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2680گرام چرس‘ 25لٹر کھلی شراب‘ ایک پستول تیس بور‘ سامان آتش بازی‘ ٹمپرڈ کار اور دائو پر لگی 6100روپے کی رقم اور چار عدد موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔