پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ چھوٹے چودھری کے دور میں پروان چڑھا ، یہ بات انہوں نے چودھری پرویز الہٰی کے بیان پر ردعمل میں کہی ۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف چھوٹو گینگ اور ایک طرف چھوٹا چودھری ۔چھوٹے چودھری چھوٹو گینگ کو تقویت دیتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ آپریشن پر بیانات دینے والے چھوٹے چودھری کے دور میں گجرات نو گو ایریا تھا، چھوٹو گینگ آپریشن ہر صورت کامیاب ہو گا، چھوٹو گینگ میں ملوث تمام شر پسندوں کا محاصرہ کر لیا گیاہے۔