• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کے کرپشن الزامات بےبنیاد ہیں، نشتر انتظامیہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا اور اخبارات میں کرپشن کے بارے پی ایم اے کے الزامات کو بےبنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے دیا ہے ۔ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ڈاکٹر سجاد کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر محمد بلال کو معطل کردیا گیا ہے، وائس چانسلر نے 23ستمبر کو انکوائری کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کیے، اب تک تقریباً 87 لاکھ سے زائد رقم ریکور کرا کے نشتر ہسپتال کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جا چکی ہے جبکہ مذکورہ کلرک کے خلاف مقدمہ کی درخواست محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین