• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کی 24ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر  24 ویں سالگرہ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو کہ انٹر نیٹ صارفین کی جانب خوب پسند کی جا رہی ہیں۔


عاصم اظہر  کی جانب سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا گیا۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کے لیے لکھا کہ ’دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا بہت شکریہ، وہ اپنے سب ہی مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔‘


عاصم اظہر کی سالگرہ کے موقع پر  پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین