• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر ملتان کی تاریخ و ثقافت سے متاثر

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک اولیاء کرام کے شہر ملتان کی تاریخ و ثقافت سے متاثر ہوگئے۔

جرمن سفیر نے ملتان کے مشہور شاہ رکنِ عالم کے مزار پر حاضری دی اور سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ثقافت اور تاریخ سے متاثر ہوگئے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس ہفتے ملتان کا دورہ کیا اور وہاں کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا۔‘


جرمن سفیر کا اردو میں جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ’برصغیر کا ایک قدیم شہر ہونے کے ناطے ملتان کی تاریخ و ثقافت بہت پرانی ہے۔ یہاں کے مزارات کی فن تعمیر اس شہر کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ ‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان مزارات اور اولیاء و صوفیاء کے قصے سن کر بہت محظوظ ہوا ہوں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ ملتان کے دورہ پر میں نے وہاں کے پہلے میٹرو اسٹور کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی۔

جرمن سفیر نے کہا کہ ’میٹرو اسٹور کے ملتان میں افتتاح سے پاکستان اور جرمنی کے معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔‘

تازہ ترین