• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے اسلام آباد سے کراچی ٹرین کے سفر کے مزے لوٹے اور پاکستان کی خوبصوتی کے دیوانے ہوگئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش و خرم نظر آرہے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں جرمن سفیر نےٹرین کے سفر کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے مسافروں اور پاکستان ریلوے کی معیاری خدمات کی فراہمی کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد سے کراچی کا 26 گھنٹوں کا سفر شاندار رہا، ساتھی مسافروں کے ساتھ بات چیت کر کے انہیں بہت اچھا لگا۔

انہوں نے دوران سفر شکر کندی بھی خریدی اور بریانی بھی تناول کی۔

کراچی میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کی اور پاک جرمنی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کی۔

واضح رہے کہ برن ہارڈ شلیگ ہیک کی پاکستان میں تعیناتی سے قبل مارٹن کوبلر جرمن سفیر تعینات تھے، انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین