• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں: شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں لکھا کہ ’ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔


خیال رہے کہ جمعے کے روز ترکی میں ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازمیر میں اب تک 24 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 زلزلے کے جھٹکے یونان اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین