• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں: شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اطلاعات تھیں، بچے اور مدرسے سافٹ ٹارگٹ تھے۔

تازہ ترین