• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے دلبر حسین کا آج فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بالر دلبر حسین آج فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کےفاسٹ بالر دلبر حسین سدرن پنجاب کی جانب سے اپنے کیریئر کا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔

سدرن پنجاب کا مقابلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان کی ٹیم سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرکے فاسٹ بولر حارث رؤف نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کھیل کر اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اپنی کرکٹ فرنچائز کے کھلاڑی حارث رؤف کو زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے پر مبارکباد دی تھی۔

انہوں نے حارث رؤف کی کرکٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ فاسٹ بولر انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، وہ کامیابی کا سفر جاری رکھے گا۔

تازہ ترین