• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سیاسی قیدی ہیں اُن کی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب نے کنفرم کیا کہ شریف فیملی احتساب نہیں بلکہ عمران خان کا غصہ اور انتقام برداشت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت شاید اب اپنے سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے بھی کھیلنا چاہتی ہے، چوہان صاحب! آپ کو مریم نواز کی اتنی فکر کیوں ہے، آپ ہمارے چاچے مامے نہ بنیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چوہان صاحب! مریم نواز کا شہبازشریف سے جھگڑا ہوا یا نہیں اس کی فکرآپ چھوڑیں۔ 

تازہ ترین