قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے لیے سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے مختلف پیغامات اور تصویریں شیئر کرکے مداحوں سے مستقل رابطے میں رہنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں وسیم اکرم کیمرے کے سامنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر اپنے کسی نئے پراجیکٹ کی شوٹ میں مصروف ہیں۔
وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جلد آرہا ہے۔‘ اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔
سابق کرکٹر کی تصویر اور کیپشن نے اُن کے مداحوں پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ آخر وسیم اکرم اپنے چاہنے والوں کے لیے کیا نیا لانے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر پاکستان کو کسی ملک کا ماڈل اپنانا ہے تو وہ اس کا دوست ترکی ہے۔
ترکی کے سحر میں مبتلا وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ترکی کی مہمان نوازی، اُن کا کھانا اور اُن کا دنیا کو خیر مقدم کرنے کا طریقہ، ان کا ہر ایک کام بہت شاندار ہے۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے، انشاءاللّہ ہم بھی ایک دن ترکی کی طرح اس مقام پر پہنچیں گے۔