• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، فاطمہ ثناء شیخ

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کے لیے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔

فاطمہ ثناء شیخ نے بتایا کہ دیگر اداکاراؤں کی طرح وہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے سے نہیں بچ سکیں، اُنہیں بھی تین سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کی وجہ سے خواتین اس بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے آپ کو اس حوالے سے بات کرنےسے روک دیا جاتا تھا لیکن اب دنیا بدل گئی ہے لوگوں میں آگاہی اور شعور آگیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ میں کی جانے والی ناانصافیوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ اُن سے جنسی تعلقات قائم نہ کیے جانے کے باعث متعدد بار کام واپس لے لیا گیا تھا۔

فاطمہ ثناءشیخ نے سال 1997 میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا تھا، انہوں نے فلم ’چاچی 420‘ میں کمال ہاسن کی بیٹی کا رول بخوبی نبھایا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے سال 2016 میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ، جس کے بعد وہ 2018 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔ 

تازہ ترین