• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو غذر میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں اور مختلف علاقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آج غذر کا دورہ کیا اور وہاں پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا، جبکہ غذر میں موجود بچوں نے بلاول بھٹو زرداری کا زبردست استقبال کیا اور انہیں روایتی تحائف بھی پیش کیے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غذر میں موجود بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بلاول کی بچوں کے ساتھ تصاویر کو لوگ سوشل میڈیا پر خوب پسند کررہے ہیں، جبکہ بچے بھی ان  سے مل کر خوش نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین