وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد سے متعلق بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 376 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مرض میں مبتلا 2 افراد انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7479 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 376 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2 مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 2627 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 1643450 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 145851 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید241 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 138669 ہوگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 4555 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 179مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئے مریضوں میں سے 264 کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید کیسز میں حیدرآباد سے 15، قمبر 11، کشمور 10، جیکب آباد 8، سکھر 5، بدین 4، مٹیاری 3، ٹھٹھہ 3، لاڑکانہ 3، گھوٹکی 3، سجاول 2، شکارپور 2 جبکہ دادو، جامشورو، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بےنظیر آباد سے ایک ایک کورونا کا مریض سامنے آیا ہے۔