• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں ’’میرجعفر میر صادق، ایاز صادق‘‘ کے بینرز آویزاں ، بعدازاں اتاردیئے گئے،علیم خان نے لگوائے،ن لیگ

لاہور (نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد کی جانب سے لاہور کی سڑکوں پر ”میر جعفر میر صادق، ایاز صادق“ کے بینرز آویزں کروا دیئے گئے ہیں۔

ایاز صادق کے پورے حلقے میں ”مودی کا غدار“ کے بینرز آویزں کر دیئے گئے۔

بینرز پر لیگی رہنما ایاز صادق اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویریں آویزاں ہیں۔

لیگی ذرائع کے مطابق یہ بینرز صوبائی وزیر علیم خان کی جانب سے لگوائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی ایاز صادق کے غدار والے بینرز ٹویٹ کیئے گئے۔ 

تازہ ترین