• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج ہی ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے، شیخ رشید

لاہور (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج ہی ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے،پی پی اور ن لیگ مل سکتے ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے مذاکرات کرسکتے ہیں، سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے،مسلم لیگ (ن )جو کچھ کہہ رہی ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے سیاست کو ریاست پر فوقیت دی جا رہی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل سکتی ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے مذاکرات کرسکتے ہیں کیونکہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں میں ہی ہوتے ہیں ، تاہم وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے۔

تازہ ترین