• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو عمران خان کی تقریر نہیں فیصلوں کی ضرورت ہے، سراج الحق

اسلام آباد( نیو زرپورٹر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب خدارا اپوزیشن سے لڑنے کی بجائے مہنگائی سے لڑیں۔ حکومت کے آٹھ سو دن گزرگئے تقریریں سن سن کر لوگوں کے کان پک گئے ہیں۔قوم کو عمران خان کی تقریر نہیں فیصلوں کی ضرورت ہے،ملک میں سیاسی انتشار اور تمام ادارے ناکامی سے دوچار ہیں۔حکومت جتنا زور اپوزیشن سے لڑنے پر لگا رہی ہے اس سے آدھا مہنگائی بے روز گاری اوربد امنی کے خاتمہ پر لگا لیتی توعوام کو کچھ ریلیف مل سکتا تھا۔حکمران اللہ سے توبہ و استغفار اور قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اگر ہم نہ جاگے تو کشمیر ہاتھ سے جاتا رہیگا ، سفارتی سطح پر بہت جدوجہد کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین