• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قراردادیں بے سود، اتھارٹی نے جزائر پر کام شروع کر دیا

کراچی(این این آئی) سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی جزائر سے متعلق قراردادیں بے سود ہو گئیں، اتھارٹی نے جزائر پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کے جزائر سے متعلق انتظامی فیصلوں میں پیش رفت جاری ہے،،ٹینڈر میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی نے بڈو اور بنڈل جزائر پر کام شروع کر دیا، جزائر پر ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ کی تیاری کے لیے ٹینڈر میں توسیع کر دی گئی ہے۔پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی نے ماحولیاتی تجزیے کے لیے اظہار دلچسپی میں 10 نومبر تک توسیع کی ہے، خیال رہے کہ سندھ اسمبلی نے صدارتی آرڈیننس غیر قانونی قرار دے کر قرارداد منظور کی تھی۔گزشتہ ہفتے سندھ اسمبلی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جزائر سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدام کو سندھ کی سالمیت پر حملہ قرار دیا تھا، اسمبلی میں قرارداد بھی پاس کی گئی، انھوں نے کہا ہم جزائر پر آرڈیننس پوری طاقت سے منسوخ کروائیں گے۔

تازہ ترین