• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزیوں کے ریٹس جاری ،آلو درجہ اول 74سے 78روپے کلو

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں کے ریٹس جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ اول کا آلو نیا کچا چھلکا کم ازکم 74 سے 78 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے اور درجہ دوم کا آلو نیا کچا چھلکا کم ازکم 68 سے 72 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلو شوگر فری 60 سے 64 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور پیاز اول درجہ کا کم از کم 64 سے 67 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز درجہ دوئم کا کم از کم 59 سے 62 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر درجہ اول کم از کم 145 سے 155 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور ٹماٹر درجہ دوم کم از کم 130 سے 140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ لہسن دیسی 258 سے 262 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور ادرک چائینہ 395 سے 405 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ اول 170 سے 175 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور سبز مرچ دوئم 150 سے 155 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں چائنہ 69 سے 72 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ شلجم 48 سے 50 روپے میں دستیاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کریلے 45 سے 47 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
تازہ ترین