ن لیگ گلگت بلتستان کونسل کی شو آف ہینڈ کے ذریعہ ہونے والے انتخاب میں 6 نشستوں میں سے 4 نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے۔قانون ساز اسمبلی ہال گلگت میں 32 ارکان نے حق رائے دہی میں حصہ لیا جبکہ کل تعداد 33 ہے۔
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ارمان شاہ ، سلطان علی خان ، وزیر اخلاق حسین اور اشرف صدا منتخب ہوئے جبکہ اسلامی تحریک کے آغا محمد عباس رضوی اورآزاد رکن سید افضل بھی کامیاب ارکان میں شامل ہیں ۔
6 نشستوں کے لئے کل بارہ امیدوار میدان میں تھے ۔ مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار حاجی علی حیدر کو دو ارکان کی تائید حاصل ہو سکی جبکہ پانچ امیدوار غیر حاضر تھے ۔
اسمبلی ہال کے باہر نو منتخب ارکان کے حامیوں نے جشن منایا۔ ارکان نے جلوس کی شکل میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔