بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ لووینا لودھ کی لڑائی اب عدلت تک پہنچ گئی ہے۔
تجربہ کار فلمساز نے ہائیکورٹ میں اداکارہ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
مہیش بھٹ نے اس حوالے سے ممبئی ہائیکورٹ میں سول مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی۔
درخواست میں مہیش بھٹ نے اداکارہ کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کو ناخوشگوار، غیر واضح، بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا اور لووینا لودھ سے 1 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔
عدالت اس معاملے کی سماعت 16 نومبر کو کرے گی۔
اس سے قبل مہیش بھٹ کی قانونی ٹیم نے لووینا لودھ کی طرف لگائے گئے تمام الزامات مسترد کیے تھے اور اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ لیونیا لودھ نے تقریباً 2 منٹ پر مبنی ایک ویڈیو پیغام انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا، جس میں مہیش بھٹ اور بالی ووڈ سے متعلق کی انکشاف کیے تھے۔
انہوں نے ویڈیو میں مہیش بھٹ کی طرف سے ہراساں کیے جانے، گھر سے بے دخلی کی کوششوں اور دھمکیاں دینے سے متعلق کہا تھا۔
لووینا لودھ نے ویڈیو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ مہیش بھٹ کے بھتیجے سمت سبھروال جو ان کے شوہر بھی ہیں، وہ بالی ووڈ اداکاروں کو منشیات اسمگل کرتے ہیں، جس سے تجربہ کار فلمساز بھی باخبر ہیں۔