• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق نے شاہ محمود پر بات کی جس کی تائید کرتا ہوں، حمدﷲ

میرپورخاص(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے پاک فوج کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے،صرف شاہ محمود کے حوالے سے بات کی تھی جس کی میں بھی تائید کرتا ہوں کہ محمود قریشی کی واقع ہی ٹانگیں کانپ رہی تھی،شبلی فراز اور فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ صرف ڈھول بجانے کے لیے رکھے گئے ہیں، ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے کسی کو آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ مسجد میرپورخاص میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر جے یو آئی(ف)کےرہنماءمولانہ حفيظ الرحمٰن فیض اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین