• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جزائر پر ممکنہ قبضہ مسترد، صدارتی آرڈیننس سندھ پر حملہ ہے، ایکشن کمیٹی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ کے جزائر سے متعلق وفاقی آرڈیننس کے خلافگل سینٹر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور رسالہ روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ سندھ کی قوم پرست‘ سیاسی‘ مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے سندھ کے جزائر پر وفاق کے ممکنہ قبضے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کارونجھر کٹنے کا مطلب سندھ کے عوام کا سر کٹنے کے مترادف ہوگا۔ صدارتی آرڈیننس سندھ پر حملہ ہے اور صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے‘ سندھ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ ریلی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی‘ عوامی تحریک‘ سندھ ترقی پسند پارٹی‘ جے یو آئی (ف)‘ جئے سندھ محاذ ریاض چانڈیو گروپ‘ جئے سندھ قومی محاذ بشیر خان قریشی گروپ اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین