• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی طرف جانےکا وقت آگیا، فضل الرحمٰن کی طرح واپس نہیں آئیں گے، سراج الحق

اسلام آباد کی طرف جانےکا وقت آگیا، فضل الرحمٰن کی طرح واپس نہیں آئیں گے، سراج الحق


باجوڑ(نمائندہ جنگ ) باجوڑ ، امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ جھوٹ کا اگر ورلڈ کپ ہوتا تو سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان یہ ورلڈ کپ جیت لیتے۔ ہم بہت جلد پشاور اور اسلام آباد کا رخ کریں گے، ہم مولانا فضل الرحمٰن کی طرح اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور موجودہ حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز کے سلسلے میں باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سردار خان ، ممبر صوبائی اسمبلی سراج الدین خان ، مولانا وحید گل ، قاری عبدالمجید ، ملک عبدالعزیز ، ملک آیاز ماموند اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ 

مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے قبائلی عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ پچھلے الیکشن میں جبر سے عوام کا راستہ روکا گیا ۔ جس کی وجہ سے آج عوام کا نقصان ہورہا ہے، امریکا اور بھارت نے الیکشن میں ہماری ہار پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے 22 کروڑ عوام اور قبائلیوں سے دھوکا کیا۔ 

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں جو ہوتا تھا وہ سلیکٹڈ کے حکومت میں بھی ہورہاہے،سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی تباہ کردیا، موجودہ حکومت میں مدرسہ اور مسجد محفوظ نہیں، معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

تازہ ترین