• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے، پرویز رشید

عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے، پرویز رشید 


اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے، عبدالقادر بلوچ کی علیحدگی کی وجہ پارٹی بیانیہ ہوتی تو وہ اجلاسوں میں اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ بلوچستان کے صدر کی علیحدگی کی وجہ یہ ہے کہ میرے سردار کو جلسے میں شرکت کی دعوت اور کرسی کیوں نہیں ملی۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ ن لیگ کے بیانیے سے اختلاف نہیں ہے۔

تازہ ترین