• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری پہلے فیصلہ کرلیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں: عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے فیصلہ کرلیں کہ وہ چاہتے کیا ہیں۔

عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ایاز صادق نے سیاست کی بات کی تھی، دوسری طرف فواد چوہدری ایازصادق کی معافی کی بات کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایازصادق کی معافی کی بات نہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کس کے بیان سے پاکستان کونقصان پہنچا، مودی فواد چوہدری کےبیان کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں لیجانے کی بات کرتے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری کا ناقابل معافی بیان ملک کے لیے نقصان دہ ہے اس کا جواب کون دے گا۔

تازہ ترین