وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کو جیل میں تکلیف اور صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیسےاحتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعتیں بگڑنا شروع ہو رہی ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کی ہر بیماری کی جڑ دراصل اقتدار سے لمبی جدائی کی وجہ سے ہے جبکہ میم لیگ خاندان کے دیگر افراد سے ملکر شہباز شریف اینڈ فیملی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔
اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خاندانی اتحاد دکھایا جارہا ہے، جو کل تک آل شریف کے وفادار تھے، آج ان کے خلاف وعدہ معاف گواہان بن چکے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز اور حمزہ شریف کو عام قیدیوں کی طرح تمام طبی سہولیات حکومت فراہم کرے گی۔