ترکی کے پاکستان میں سفیر جناب احسان مصطفٰی یرداکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات اور بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے امیرالبحر کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے ترکی میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔