• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی کی بجلی کے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج کی منظوری


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بجلی کے صنعتی صارفین کے لیے رعایتی پیکیج کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ صنعتی صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی۔


ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی صارفین پر 12روپے 96 پیسے فی یونٹ کا نرخ لاگو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اس ریلیف پیکیج کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین